فرض كرو ہم اہل وفا ہوں، فرض كرو ديوانے ہوں ...فرض كرو يہ دونوں باتيں جهوٹي ہوں افسانے ہوں
فرض كرو يہ جي كي بپتا، جي سے جوڑ سنائ ہو...فرض كرو ابهي اور ہو باقي، آدهي ہم نے چهپائ ہو
فرض كرو تمہيں خوش كرنے كے ڈهونڈے ہم نے بہانے ہوں...فرض كرو يہ نين تمهارے سچ مچ كے ميخانے ہوں
فرض كرو يہ روگ ہو جهوٹا، جهوٹي پريت ہماري ہو...فرض كرو اس پريت كے روگ ميں سانس بهي ہم پر بهاري ہو
فرض كرو يہ جوگ بجوگ كا ہم نے ڈهونگ رچايا ہو...فرض كرو بس يہي حقيقت باقي سب كچھ مايا ہو
Comments
Post a Comment